چوچک پریس کلب چوچک کے 2024 کے انتخابات مکمل سہیل شریف بھٹی ایڈوکیٹ صدر منتخب

چوچک (اوکاڑہ نیوز آن لائن)چوچک پریس کلب چوچک کے 2024 کے انتخابات مکمل ۔ سہیل شریف بھٹی ایڈوکیٹ صدر اور علی گوہر وٹو جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔
چوچک پریس چوچک کے انتخابات مورخہ 10-12 2023 بروز اتوار برائٹ کیریئر سکول چوچک میں انعقاد پذیر ہوئے۔ پریزائڈنگ آ فیسر کے فرائض حاجی شفقت علی بھٹی سابق چیئرمین نے انجام دیے۔

انتخاب کے نتیجے میں اعجاز بھٹی سرپرست اعلیٰ ، امین بھٹی چیئرمین ، سہیل شریف بھٹی صدر اور علی گوہر وٹو جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے ۔ باقی عہدیداروں میں توفیق بھٹی چیئرمین مجلس عاملہ ، مہر اللہ یار سینیئر نائب صدر ، اللہ رکھا بلوچ نائب صدر، مہر سرور بشیر سینئر وائس چیئرمین ، ڈاکٹر محمد یوسف چوہدری ، رائے عرفان اقبال جوائنٹ سیکرٹری اور عبدالغفور کھو کھر سیکرٹری فنانس سیکرٹری منتخب ۔ تمام عہدیداران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔ منتخب عہدیداران کا نوٹیفکیشن پریزائڈنگ افسر نے جاری کر دیا۔ تمام ممبران پریس کلب نے منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی۔ اصغر قادری اور رائے رضوان اقبال نے نو منتخب عہدیداران سے اچھی کارکردگی کی امید کا اظہار کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button