منڈی احمد آباد کم وزن کی نشاندہی صحافی کا جرم بن گیا
عمیر چکن فروش ناپ تول میں گڑبڑ کر کے عوام کو لوٹنے لگا۔
منڈی احمد آباد کم وزن کی نشاندہی صحافی کا جرم بن گیا مرغی فروش کی ناپ تول میں ہیرا پھیری کم وزن کی نشاندہی پر چھری لیکر صحافی پر حملہ آور ہوگیا مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق لاری اڈہ چوک میں عمیر نامی ملزم نوید چکن کے نام سے مرغی فروخت کرتا ھے جس نے ناپ تول کا 50گرام کا باٹ گوشت والی سائڈ کے نیچے رکھا ہوا تھا اور وہ کم وزن میں مرغی کا گوشت فروخت کررھا تھا عوامی شکایات پر پریس کلب حقیقی رجسٹرڈ کے فنانس سیکرٹری نعیم ثمر خود گاہک بن کر نوید چکن پر گیا اور ملزم کو کم وزن میں مرغی فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اس سارے واقعے کی تصاویر اور ویڈیو بنا سوشل میڈیا پر پوسٹ لگادی جس کا ملزم نے برا مناتے ہوئے طیش میں آکر چھری سے نعیم ثمر ہر حملہ آور ھوگیا غلیظ گالیوں کے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگا موقع پر موجود بابر فریدی اور بشیر احمد نے بمشکل نعیم ثمر کو ملزم کے چنگل سے چھڑایا نعیم ثمر کی درخواست پر صدر راؤ شاھد نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ فوری ایکشن لیتے ھوئے ایس ایچ او سے رابطہ کیا جنہوں نے ملزم کے خلاف مقدمہ کا اندراج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔۔۔ رپورٹ ڈاکٹر غلام صفدر کھوکھر منڈی احمد آباد