حضرت علامہ ڈاکٹر مفتی ا شرف آصف جلالی ۔کل کا روزہ یوم شک کے طور پر نفلی روزہ رکھا جائے

پاکستان میں رمضان المبارک کے  چاند کے علان کے بعد  مرکزی رویت کے فیصلے  پر سوال اٹھا   دیا گیا  کل کے روزے کو یوم شک کا نا م دیا ہے  اور حکومت وقت سے اپیل کی ہے کہ اس اہم عہدے پر قابل افراد کو مامور کیا جائے تاکہ کسی کا روزہ ضائع نہ پیچھلے سال بھی غلط فیصلے کی وجہ سے روزہ ضائع ہوا تھا ۔ آپ کو بتاتے چلیں یہ علان قائد ملت اسلامیہ کنز العلماء ڈاکٹر اشرف آصف جلالی صاحب نےلائیو یو ٹیوب پر پریس کانفرنس کے دوران    کہا ہے کہ سب کل کا روزہ خالصتاً خالصتاً نفلی روزہ رکھیں اور جب کل شام تک دلائل سے ثابت ہو جائے کہ یہ واقعی شعبان کا روزہ ہے تو وہ شعبان کا نفلی روزہ شمار ہوگا اور جب دلائل سے ثابت ہو جائے کہ یہ رمضان کا روزہ ہے تو وہ رمضان کا روزہ ہوگا ورنہ اگر تردد میں رکھا کہ یہ روزہ رمضان کا ہے یا شعبان کا تو وہ روزہ مکروہ ہوگا اور اگر رمضان کا روزہ سمجھ کہ رکھا تو بھی مکروہ ہو گا کیونکہ یہ یوم شک کا روزہ ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button