تجارت شروع کرنے کے لیے پہلا اسٹیپ کہاں سے لیں اور کیسے لیں ضروری اور آغازمیں کن چیزوں یاعوامل کو مدنظر رکھنا ضروری ہے

تجارت شروع کرنے کے لیے پہلا اسٹیپ کہاں سے لیں اور کیسے لیں ضروری اور آغازمیں کن چیزوں یاعوامل کو مدنظر رکھنا ضروری ہے

جواب۔

ٓٓآج کل میڈیا کادور ہے۔ ہمیں مختلف میڈیا کے پلیٹ فار م سے جیسا کہ فیس بک یوٹیوب سے مختلف لو گ کاروباری مشور ے دے رہے ہوتے ہیں۔ ان مشوروں کو عملی جامع پہنانے سے پہلے اس کاروبار کو سمجھنا نہایت ضروری ہے اس سے پہلے کہ آپ اپنا سرمایہ اور قیمتی وقت برباد کریں
ہمارا مقصد ان کو غلط ثابت کرنا نہیں بس یہ بتانا ہے کسی بھی کاروبار کو شروع کرنے سے پہلے اس کو سیکھنا لازمی ہے۔ اب آتے ہمارے آج کے اصلی موضوع کی جانب اس کو ہم تین حصوں میں آپ کے ساتھ شئیر کریں گے

تجارت کی تعریف کیا ہے؟

تجارت کا مطلب ہے کسی چیز کاتبادلہ کرناجیسے اشیاء کے بدلے اشیاء خریدنا اور بیچنا جنس کے بدلے گندم کے بدلے چاول خریدناپرانے زمانے میں جنس کی بدلے جنس کی تجارت تھی اس کی جگہ کرنسی نے لے لی۔

کاروبار شروع کرنے سے پہلے کے بنیادی پوائنٹ۔

1-کاروبار کا انتخاب کیسے کریں

کاروبار کا انتخاب ایک اہم جز ہے ایسا نہ کیا جائے فلاں آدمی یہ کام کر کہ لاکھوں کما رہا میں بھی اس کو شروع کر و ں تاکہ لاکھوں کماوں۔ ایسے کاروبارکا انتخاب کریں جس کرتے وقت آپ کو کمفرٹ محسوس کرو ایسا جیسے آپ بنے ہی اس کام کے لیے ہیں وہ چاہے کتنا ہی مشکل کام ہو اس کو کرتے وقت عار نہ ہو ایسے کاروبار کو کرتے وقت کتنی بھی مشکلات آئیں گے وہ آ سانی سے ان کا حل بھی نکا ل لے گا۔ اور اگر ایسے کسی کے کہنے پر یامجبوری میں کام کررہا ہے تو اس کے ناکامی کے چانس زیادہ اور کامیابی کے چانس کم ہوتے ہیں کام کو انجوائے کرتے ہوئے کیا جائے تو چاہے اس کو بیس بیس گھنٹے کیا جائے اس سے آدمی کو تھکاوٹ نہیں ہوتی اور مجبوری کے اندر چارگھنٹے کام کرو تو بھی آپ لو الجہن سی ہوتی ہے تو اس کام کا انتخاب کرو جو آپ کو جنون ہے اور یا انتخاب کے بعد اس کو اپنا جنون بنا لو۔

2-تحقیق کرنا

کاروربار کا انتخاب کرنے کے بعد اب ہمارا پہلا اسٹیپ اس کاروبار کے بارے میں تحقیق کرنا ہے
تحقیق کرنے کے ویسے تو بہت طریقے ہیں ہم یہاں پر چند ایک کا ذکر کرتے ہیں

2.1معاشی حالات کا جائزہ لیں

سب سے پہلے جو آپ کاروبار شروع کرنے لگے ہیں یہ دیکھیں کیا آپ کے پاس اتنا سرمایہ ہے کہ مصنوعات یا خدمات کو خرید سکیں اور انفرادی قوت خرید کے ساتھ اس علاقے اور ملک کے لوگ اس کی مصنوعات اور خدمات خرید سکتے ہیں کہ نہیں یعنی کہ جو پروڈکٹ آپ بنانے جا رہے ہیں عوام کی دسترس میں ہے کہ وہ خرید سکیں

2.2معاشرتی حالات کا جائزہ لیں

جس معاشرے میں آپ کام شروع کرنے جا رہے ہیں کیایہ اس معاشرے کے لوگو ں کی ضروت ہے بھی کہ نہیں اور یہ اس معاشرے کی ضروریا ت کے مطابق ہے تو اس کو شروع کر یں نہیں اس کو اس معاشرے کی ضرورت کے مطابق کریں

2.3سماجی حالات کا جائزہ لیں

کیا آپ نے جو موقع تلاش کیا اس معاشرے کے لوگ اس کو اپنائیں گے بھی کہ نہیں اور اس معاشرے کے لوگوں کے ساتھ آپ کی سماجی تعلقات کیسے ہیں۔ پہلے جس معاشرے میں آ پ کاروبار کرنے جارہے ہیں ان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنائیں تو پھر آپ کو یہی تعلقات کاروبار کو کامیاب بنانے میں کارآمد ہوں گے۔

2.4قانونی حالات کا جائزہ

کیا یہ کارورباری موقع اس ملک اور مقامی قانون کے مطابق ہیں؟
کیا مقامی قانون اس کاروبار کو کرنے کی اجازت دیتے ہیں؟
پہلے قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد کاروبار کار آ غاز کیا جائے

2.5سیاسی حالات کاجائزہ لیں

جس ملک یا علاقے میں آپ نے کاروبار شروع کیا ہے اس کے سیاسی حالات کس حد تک مستحکم ہیں
یہ نہ ہو کہ اس کام کو آپ عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنا وقت اور سرمایہ لگا دیں اور یکدم اسی علاقے میں دنگے افساد اور ہڑتالیں ہونا شروع ہو جائیں لہذا کاروبار کو شروع ایسے علاقے سے کریں جو ان خرفات سے محفوظ ہو آ پ شروع چھوٹے لیول سے کرلیں
جاری ہے ۔۔۔۔۔

مزید اگلی قسطوں میں ہم سکھیں گے کہ تحقیق کے بعد کاروبار کو شروع کرنے کے ہم نے پہل کہا ں سے کرنی ہے اور وہ کون سے اصول ہیں جن کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ اور اس کے بعد یہ کہ کاروبار کو کیسے کامیابی کی جانب لے کر جایا جائے اور مزید آپ کے سوالوں کے جواب۔
اپنا فیڈ بیک اس نمبر پر دیں Whats App +92-345-8147729

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button