عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا اور خصوصاََ مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے:ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز
اوکاڑہ(نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا اور خصوصاََ مقررہ نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اشیائے خورونوش کی کوالٹی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے پھلوں اور سبزیوں کی بولی کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور ان کی کوالٹی چیک کی انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدایت کی کہ ریٹ لسٹ ہر دوکان ہر سٹال اور کھوکھے پر آویزاں ہونی چاہیے پھل ،سبزی ،فروٹ ،کریانہ کی اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے پرائس مجسٹریٹس بھر پور اقدامات کریں بعد ازاں انہوں نے شہر میں مختلف مار کیٹوں کا بھی دورہ کیا اور پرائس لسٹیں چیک کیں