آقائے دو جہاں حضر ت محمد ﷺ کی غلامی اور پیروی میں ہی فلاح ہے دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے۔: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز

اوکاڑہ(نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ ہادیء برحق آقائے دو جہاں حضر ت محمد ﷺ کی غلامی اور پیروی میں ہی فلاح ہے دنیا اور آخرت کی کامیابی آپﷺ کے اسوہ حسنہ سے اپنی زندگیوں کو روشن کرنے میں ہے ہ میں بطور مسلمان پوری دنیا کو حضور اکرم ﷺ کی تعلیمات پہنچانی ہیں آپ ﷺ نے معاشی ،معاشرتی ،سیاسی جدوجہد کے لئے جو رہنما اصول بتائے ہیں ان کو پوری دنیا کے سامنے رکھنا ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شان رحمت العا لمینﷺ ریلی کی قیادت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری سلیم صادق ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین ،چیف آفیسر بلدیہ ارحم نذیر ،صحافیوں ،شہریوں ،عمائدین علاقہ نے شرکت کی ریلی میونسپل کار پوریشن سے شروع ہو کر پریس کلب چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کے شرکاء نے نبی کریم ﷺ پر درود و سلام پیش کر کے ریلی کا آغاز کیا شرکاء نے تمام راستہ میں با آواز بلند درود شریف اور سلام پڑھا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ ربیع الاول کے ان مقدس ایام میں ہ میں حضور اکرم ﷺ سے اپنی محبت ،عقیدت اور الفت کا اظہار اس خوبصورت انداز میں کرنا ہے کہ یہ پیغام پوری دنیا تک جائے کہ ہر مسلمان نبی کریم ﷺ ایک ایک سنت اور ایک ایک ادا کو اپنی جان سے بھی زیادہ قیمتی سمجھتا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button