اوکاڑہ یونیورسٹی میں سکول آف لاء کی جانب سے سیمینار کا انعقاد

اوکاڑہ یونیورسٹی میں سکول آف لاء کی جانب سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے نامور ماہرین قانون میاں ظفر اقبال کلنوری، عبداللہ ملک، فواد ملک اور محبوب قادر شاہ نے بطور مہمان اسپیکرز شرکت کی
اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے اپنے افتتاحی خطاب میں سیمینار کے انعقاد کا مقصد بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جامعات کا مقصد علم کی تخلیق اور اس کے ذریعے معاشرتی مسائل کا حل ہے۔ ہماری یہ کوشش ہے کہ اس یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کو مختلف شعبہ جات سے وابستہ علمی شخصیات سے متعارف کروایا جائے تاکہ وہ ڈگری حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عملی و پیشہ وارانہ صلاحیتیں بھی سیکھ سکیں۔
سیمینار کے اختتام پہ سکول آف لاء کے سربراہ ڈاکٹرحامد مختار نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سکول کے دیگر اساتذہ کاشف محمود، سہیل اصغر، عبدالرشید، فائق بٹ اور فیصل شفیع بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button