تازہ خبر: محرر تھانہ صدر دیپالپو سلیم احمد بلوچ کو معطل کر دیا
ڈی پی او فیصل شہزاد نے ریکارڈ کی عدم تکمیل پر محرر تھانہ صدر دیپالپو سلیم احمد بلوچ کو معطل کر دیا
اواکاڑہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تھانوں میں تمام ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ ہونا چاہیے مقدمات کے اندراج تفتیش کا اسٹیٹس اور ریکوری کے حوالے سے تمام ڈیٹا مکمل نہ کرنے والےتفتیشی افسران اور محرر کے خلاف سخت محکمانہ کارروائ ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ صدر دیپالپور میں سر پرایز وزٹ کے دوران ریکارڈ کی عدم تکمیل پر تھانے کے ایس ایچ او اور تفتیشی افسران سے باز پرس کرتے ہوئے کیا ڈی پی او فیصل شہزاد نے ریکارڈ کی عدم تکمیل پر محرر تھانہ سلیم بلوچ کو معطل کر دیا دریں اثنا ڈی پی او فیصل شہزاد نے خدمت مرکز دیپالپور کا وزٹ کرتے ہوئے سائلوں سے گفتگو کی اس دوران خدمت مرکز میں آنے والے سائلوں نے خدمت مرکز عملہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلے ان کو اوکاڑہ جانا پڑتا تھا اب خدمت مرکز دیپالپور بننے پر ان کو فائدہ ہوا ہے اور قیمتی ٹائم کی بچت بھی ہوئی ہے