ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے تھانہ صدر رینالہ کا سر پرائز وزٹ

اوکاڑہ : آئی جی پنجاب راو سردار علی کے احکامات کی روشنی میں تھانہ کلچر میں بہتری لانے کے حوالے سے ڈی پی او فیصل شہزاد کی جانب سے تھانوں کے سر پرایز وزٹ کا سلسلہ جاری…..
مقدمات کے اندراج میں تاخیر سمیت دیگر غفلت پر ایس ایچ او تھانہ صدر رینالہ کو شوکاز نوٹس جاری۔۔۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے تھانہ صدر رینالہ کا سر پرائز وزٹ کرتے ہوئے مقدمات کے اندراج میں تاخیر سمیت دیگر غفلت پر ایس ایچ او کی سخت سرزنش کی ۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے تھانے کا ریکارڈ اور صفائ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے فرنٹ ڈیسک میں آنے والی درخواست کے مدعی سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور مقدمے کے اندراج نہ ہونے کی شکایت پر بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کرنے احکامات جاری کیے جبکہ ریکارڈ کی عدم تکمیل پر محرر تھانہ کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔
ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی نہ کرنے اور مقدمات کے اندراج میں بلاوجہ تاخیری حربے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ان کا کہنا تھا کہ پولیس کلچر میں بہتری لانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کام کیا جا رہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button