حجرہ شاہ مقیم میں دودھ کے نام پرکیمیکل بکنے لگا متعلقہ محکمے خاموش شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں

حجرہ شاہ مقیم میں دودھ کے نام پر مضر صحت کیمیکل کی فروخت کا دھنداعروج پر متعلقہ محکمے لمبی تان کر سوئے ہوئے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں لوگ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں شہری ارسلان خاں نے گوالے سے کھلا دودھ خریدکر ابالنے کیلئے چولہے پر رکھا تو پانی الگ اور ربڑ نما کیمیکل الگ ہوگیا

 

مقامی چلر پر ٹیسٹ کرایا تو معلوم ہوا کہ یہ اصلی دودھ نہیں بلکہ کیمیکل ملا مصنوعی دودھ ہے شہری نے موت بانٹنے والے مبینہ گوالوں صبح صادق اور رب نوازکیخلاف کاروائی کے لئےتھانہ حجرہ شاہ مقیم میں درخواست جمع کرا دی شہریوں کا مطالبہ ہے کہ شہر میں داخل ہونیوالے گوالوں کا دودھ روزانہ بنیاد پر چیک کیا جائے ملاوٹ اورمضرصحت دودھ بیچنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button