غفلت اور تساہل برتنے والوں کوگھربھیج دیاجائے گاجرائم کے خاتمہ کے لئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں:ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد

وکاڑہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل شہزاد نے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمہ،مربوط اور موثر گشت اور اشتہاری کی گرفتاری میں غفلت اور تساہل برتنے والوں کوگھربھیج دیاجائے گاجرائم کے خاتمہ کے لئے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوبروئے کارلائیں عوام میں جان ومال کے تحفظ کااحسا س برقرار رکھناہماری اولین ذمہ دار ی ہے ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ایس پی انویسٹی گیشن عبداللہ لک اورتینوں تحصیلوں کے ایس ڈی پی اوزاور ایس ایچ اوزنے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی اوفیصل شہزاد نے کہاہے کہ منشیات فروش اپنے چند سکوں کی خاطر نوجوان نسل کوتباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ مربوط اورموثر گشت سے جرائم کے خاتمہ میں مددمل رہی ہے اس پر کسی قسم کی کوتاہی سامنے نہیں آنی چاہیے انہوں نے کہا کہ اشتہاریوں کی گرفتاری تمام پولیس افسران کی پہلی ترجیح ہوناچاہے تاکہ یہ تاثر اورحقیقت موجودہوناچاہیے کہ جرائم پیشہ کوسلاخوں کے پیچھے جاناہی پڑے گاانہوں نے اس موقع پر ایس ایچ او بصیر پور انسپکٹر اختر خان، ایس ایچ او صدر رینالہ فرخ شہزادبھٹی، ایس ایچ او گوگیرہ حافظ اطہر رشیداورایس ایچ او بی ڈویژن ارشد ملک کی کا رکردگی کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button