ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ فیصل شہزاد کی بصیر پور آمد کھلی کچہری کا انعقاد

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد بزدار اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے وژن “انصاف عوام کی دہلیز پر” کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے آج بروز بدھ بصیر پور میں بوقت 10:30بجے دن کھلی کچہری لگائی۔بصیرپورپہنچنے پر ڈی پی او فیصل شہزادکا پل نہرٹھوکر،پل راجباہ،غلہ منڈی اور سٹی روڈ چوک پر زبردست گلپاشی کرکے استقبال کیاگیا اورجگہ جگہ ڈھول کی تھاپ پرنوجوان بھنگڑاڈالتے رہے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں مقامی شخصیات نے انکی گاڑی کو جلوس کی صورت میں پنڈال تک پہنچایا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ فیصل شہزادنے  خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ ضلع بھرمیں انسداد منشیات مہم پوری توانائی سے جاری ہے،منشیات فرو ش مکروہ دھندے کوخیربادکہہ دیں یامیراضلع چھوڑجائیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں رفیق شہیدپارک بصیرپورمیں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے جاگ رہی ہے،ضلع اوکاڑہ کے عوام اپنے گھروں میں سکون سے سوئیں،انکاپہرہ میں دونگا۔

کھلی کچہری  میں انہوں نے براہ راست عوام والناس کے مسائل سن کرموقع پر احکامات جاری کیئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button