اوکاڑہ:صارفین کو مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی اولین ترجہی :ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان

اوکاڑہ (اوکاڑہ نیوز )ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ صارفین کی سہولت ،انہیں مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ،ماکیٹ میں اشیائے خورونوش کی تواتر سے سپلائی اور گراں فروشوں کے خلاف اقدامات روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھے جائیں مصنوعی قلت کا تاثر پیدا کرنے ،چیزوں کی بلیک مارکیٹنگ اور ذخیرہ اندوزوں کو قانون کے دائرے میں لانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا پرائس مجسٹریٹس اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ میں اب تک 197دکانداروں /گراں فروشوں کو 5لاکھ 56ہزار چار سو روپے کے جرمانے کئے گئے ہیں جبکہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں 24پرائس مجسٹریٹس مارکیٹ میں اشیائے ضروریہ کی تواتر سے فراہمی اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے تواتر سے نگرانی کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ضلع کی تینوں تحصیلوں میں پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا انفرادی حیثیت سے جائزہ لیا گیا ہے اور جن پرائس مجسٹریٹس کی فیلڈ میں کارکردگی مطلوبہ معیار تک نہ ہے ان کو ہدائیت کی گئی کہ وہ فیلڈ میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو ایم خالد جاوید بھٹی نے ضلع میں پھلوں و سبزیوں ،کریانہ کی اشیاء ،سپلائی کی صورتحال ،چینی کی مارکیٹ میں فراہمی ، شوگر ملز میں گنے کی کرشنگ اور شوگر ملز کے پاس چینی کے سٹاک کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button