رینالہ خورد علاقے میں دہشت کی علامت ڈاکوؤں کا خطر ناک گروہ گرفتار

رینالہ خورد(نمائندہ)علاقے میں دہشت کی علامت ڈاکوؤں کا خطر ناک گروہ گرفتار،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقدی،موبائلز و دیگر ہتھیار بر آمد وارداتوں کاا نکشاف کر لیا۔دہشت کی علامت عمران عرف مانی گینگ کی گرفتاری پر ڈی پی او اوکاڑہ کی طرف سے پولیس پارٹی کے لئے نقدی اور سرٹفکیٹ انعام کا اعلان رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی رینالہ سرکل چوہدری ضیاء الحق نے ایس ایچ او تھانہ صدر فرخ شہزاد بھٹی کے ہمراہ صدر تھانہ رینالہ میں پریس کانفرس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ دسمبر میں دھند کی وجہ سے ڈکیتی،رہزنی سرقہ بالجبر کی وارداتوں کی لہر میں اضافہ ہوتا ہے اور اسی وجہ سے ماہ دسمبر اور جنوری میں راہ گیروں اور مال مویشیوں کے بیو پاریوں کے ساتھ سرقہ بالجبر کی وارداتیں ہوئیں جبکہ ڈاکوؤں نے عبدالرزاق نامی شخص کو پاؤں پر فائر مار کر مضروب بھی کیا جس پر پولیس کو شدید تشویش تھی اس بناء پر ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد صاحب ایس پی انویسٹی گیشن عبداللہ لک نے ڈی ایس پی رینالہ سرکل چوہدری ضیاء الحق کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر فرخ شہزاد بھٹی۔محمد شفیق ASi۔محمد اعظم۔صابر حسین۔الطاف حسین۔امانت علی ویگر ملازمین پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس پر ٹیم نے سراغ لاگایا کہ ملزمان چوہنگ سٹاپ لاہور پر اکٹھا ہوتے ہیں اور وہاں سے آٹو رکشہ کے ذریعے اختر آباد اور حبیب آباد پہنچتے ہیں اور ملزمان نے گھروں کے دروازے توڑنے کے آلات اور اسلحہ رکشہ میں ہی چھپا رکھا ہے ملزمان واردات کی نیت سے چک نمبر 5/1ALکی قریبی فصلات میں چھپے ہوئے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار کر ملزمان علی اکبر چندی ولد صدیق۔عمران ولد صدیق۔بابر ولد عاشق۔صفدر ولد اقبال سکنائے شاہ پور کانجراں کی رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور ملزمان کے قبضے سے نقدی اسلحہ موبائلز۔گولیاں و دیگر آلات بر آمد کر لئے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے پولیس کوشاں ہے۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button