اوکاڑہ ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 20 بیڈز پر مشتمل کارڈیک ایمر جنسی وارڈ کے قیام کے لئے اقدامات

اوکاڑہ(ویب ڈیسک اوکاڑہ نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی خصوصی ہدایت پر ضلع اوکاڑہ کے ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 20 بیڈز پر مشتمل کارڈیک ایمر جنسی وارڈ کے قیام کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں حکومتی ہدایات کی روشنی میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید اور دیگر تکنیکی عملہ کی مشاورت سے جلد یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا جس سے اوکاڑہ ضلع اور خصوصا شہر کے لوگوں کو ایک طبی سہولت بہتر انداز میں ملنا شروع ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق نے حلقہ کے لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت لوگو ں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے جس انداز سے کوشاں ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں شفافیت اور میرٹ کے جس کلچر کو پروان چڑھایا جا رہا ہے اس کے اثرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ملک میں معاشی سر گرمیوں کے فروغ سے جہاں روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں وہیں پر محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کر کے لوگوں کے لئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کرنے کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے ضلع اوکاڑہ میں کارڈیک ایمر جنسی وارڈ کا قیام اوکاڑہ کے باسیوں کے لئے ایک تحفہ ہو گا انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کے ہر شہری کو مفت طبی سہو لیات دستیاب ہوں گی ۔ چوہدری سلیم صادق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی مقامی قیادت ضلع میں محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم اور میونسپل سروسز کی بہتری کے لئے بھر پور اقدامات کر رہی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button