شیر گڑھ نشہ اوور ادویات کی فروخت د ھڑلے سے جاری

شیرگڑھ (نامہ نگار) شیر گڑھ نشہ اوور ادویات کی فروخت د ھڑلے سے جاری ڈرگ انسپکٹر ابرار ماہانہ لیتا ہے میڈیل سٹورز سیل کیئے جائیں عوامی سماجی حلقوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق ڈرگ انسپکٹر ابرارکی تعیناتی میں تحصیل رینالہ خورد شیر گڑھ منڈی احمد آباد و دیگر شہروں میں نشہ اوو و ممنوع ادویات کی فروخت سر عام جاری ہے تمام شہروں کے میڈیکل سٹور ز پر ڈرگ انسپکٹر کے کارندے خود نشہ اوور انجکشن اور ممنوع ادویات پہنچاتے ہیں اور ماہانہ بھتہ وصول کرتے ہیں ہیومن رائٹس ویلفیئرآرگنائزیشن انجمن فلاح سٹوڈنٹس پاکستان تحریک انصاف شیر گڑھ و ٹائیگر فورس کارکنان نے میڈیا کو بتایا کہ ڈرگ انسپکٹرابرار کی تعیناتی میں ضلع اوکاڑہ کا نقشہ  بدل دیا ہے پہلے منشیات فروش جو کام کرتے تھے اب میڈیکل سٹوروں پر ہو رہے ہیں نشہ اوور ادویات کی فروخت کو روکا نا گیا تو ہم روڈ پر احتجاج کریں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button