دیپالپور :گورنمنٹ کالج برائے خواتین ایک طالبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

طالبہ سمیت گھر کے چار افراد متاثر

دیپالپور کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں ایک طالبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا محکمہ صحت کی ٹیمیں کالج پہنچ گئی متاثرہ طالبہ اور اہل خانہ کو گھر میں آیسولیٹ کر دیا گیا

دیپالپور کے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں زیر تعلیم طالبہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس پر محکمہ صحت کی ٹیمیں کالج پہنچ گئی متاثرہ طالبہ اور گھر کے چار افراد کو اُن کے گھر خلیل آباد کالونی میں آیسولیٹ کر دیا گیا کالج کے اہلکاروں سمیت 26طالبات کے کورونا ٹیسٹ لئے گئے اور کمرہ نمبر 10کو حفاظتی سپرے کرنے کے بعد سیل کر دیا گیا کالج میں طالبہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آجانے پر تمام طالبات اور والدین میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے اور خوف و ہراس کی فضاء قائم ہے والدین نے کالج کے کمرہ کی بجائے کالج کو ہی سیل کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ دیگر طالبات اس موذی وباء کا شکار ہونے سے بچ سکیں۔

ایک کمنٹ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button