یونیورسٹی آف اوکاڑہ اوراندورن شہر کے اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا اہم فیصلہ

تفصیلات کے مطابقڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے شہر کی تنگ گلیوں کے اندر موٹر سائیکل اسکواڈ متواتر گشت کرے  گی امن وا مان کو برقرار رکھنے کے لئے پورے شہر کی تنگ گلیوں میں بھی پولیس گشت کے نظام کو موثر بنایا جا رہا ہے شہر اوکاڑہ میں سی سی ٹی وی کیمرے اور یونیورسٹی کے ارد گرد موٹر سائیکل اسکواڈ تعینات کر دیا گیا ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے کرائم کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ضلع بھر کے تمام ڈی ایس پی نے شرکت کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ طلبہ بالخصوص طالبات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے یونیورسٹی کے ورکنگ ٹائم میں موٹر سائیکل پر پولیس کا گشت جاری رہے گا شہراوکاڑ ہ کی تنگ گلیوں میں بھی پولیس کا موٹر سائیکل اسکواڈ گشت کرے گا شہر میں سیکیورٹی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا کہ اہم مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں گے جس کی نشاندہی ٹریڈ یونین اور دیگر اسٹیک ہولڈر زکریں گے ان سی سی ٹی وی کیمروں کوڈی پی او آفس میں قائم آئی ہال سے لنک کر دیاجائے گا تاکہ خدانخواستہ کوئی ہنگامی صورت حال پیدا ہو تو کوئیک رسپانس ممکن ہوسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button