Trending
لاہور قلندر کا خواب چکنا چور کراچی کنگز نے پی ایس ایل فائنل عمدہ بیٹنگ سے جیت لیا
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان میں کھیلی جانے والی مقبول ترین کرکٹ لیگ پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے ہرا کر پہلی بار پاکستان سپر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔
کراچی کنگز پی ایس ایل 5-2020کاچیمپئن بن گیا، فیصلہ کن معرکے میں لاہور قلندرز کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی لاہور قلندرز کی جانب دیا جانے والا 135 رنز کا ہدف کراچی کنگزنے 18.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان سے پورا کرلیا۔
پی ایس ایل ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر بابر اعظم نے ایک بار پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے فاتحانہ اننگز کھیلی، یوں بابر اعظم 63 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، ان کی اننگز میں 7 چوکے شامل تھے جبکہ چیڈویک والٹن 22 رنزکے ساتھ نمایاں رہے،کپتان عماد وسیم نے چوکا لگا کر ٹیم کو کامیابی دلوا دی۔