وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دیپال پور کا اچانک دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار دیپالپور میں پہنچ گئے سہولت بازار اور ٹی ایچ کیوہسپتال کا دورہ کیا وزیر اعلی پنجاب نے سہولت بازار میں اشیائے خورد ونوش کے معیار اور قیمتوں کا جایزہ لیا اور مقامی انتظامیہ کو سستے سہولت بازار میں مزید سہولت بہم پہنچانے نے ہدایت کی انہوں نے خواتین سے مسائل سنے اور فوری حل کی ہدایت کی ان کا کہنا تھا کہ عوام کو سستی اشیاء خوردونوش فراہم کرنا حکومت کی ترجیح جلد مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ ہوگا بعد ازاں انہوں نے ٹی ایچ کیوہسپتال کا دورہ کیا مریضوں سے سہولیات کے حوالے سے دریافت کیا تمام وارڈز کا جایزہ لیا اور شہریوں کو بہترین طبی سہولیات بہم پہنچانے کی ہدایت کی ان کے ساتھ صوبائی وزیر صمصام بخاری اور ٹکٹ ہولڈر چوہدری طارق ارشاد بھی موجود تھے اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button