ایک لاکھ میں ذاتی فیکٹری کے مالک بنیے 

 تحریر:اعجازاحمد آرائیں

آج کل مختلف یوٹیوبر اپنے چینل پر بزنس کے طریقے بتا رہے ہوتے ہیں کہ اتنے پیسوں سے لگایں اور اپنے ذاتی کاروبار کے مالک بنو اور لاکھوں کماو.
وہ جو آئیڈیا آپ کے سامنے لاتے ہیں, صرف 1% جو کامیاب بزنس مین ہو اس کا ہی حوالہ دیتے ہیں.
لیکن وہ کامیاب کیسے ہوا اسے کتنی مشکلات کا سامنا کرنے کہ کے بعد یہ مقام ملا آپ نہیں جانتے جو بھی کام آپ شروع کرنا چاہتے اس کا پہلے ایک پورا جائزہ لو, سرماے کی اگر بات کی جائے تو جس کام کے لیے آپ کو 200000 لاکھ چا ہے تو آپ کے پاس 600000لاکھ ہونا چاہئے
400000لاکھ اس بزنس کو مزید بہتر انداز دینے کے لئے. مارکیٹ کے حالات کو مد نظر رکتھے ہوے را میٹریل کی شکل میں . اور دیگر انتظامیہ امور کے لیے
 
بندہ ناچیز آپ کو اپنے سولہ سالہ تجربہ میں کچھ آپ احباب کی نظر کرتا ہے
 
=تجارت اور خود کی مینو فیکچرنگ فرق.
میں الحمدوللہ شوز انڈیسٹری میں بطور پروڈکشن مینجر کے ایک عرصہ تک فرائض سراانجام دے چکاہوں ,.
آپ کی نظر ایک حقیقی واقع ایک دوست کے ساتھ جو ہمارے سامنے روہنما ہوا .
 
یہ دوست ہماری فیکٹری کو شوز کے مختلف اقسام کے سول فراہم کرتے تھے , جو یہ مختلف کارخانوں سے خرید کر اپنا منافع رکھ کر آگے سیل کر رہا تھا تو اسے کیسی نے مشورہ دیا کہ یار تم اپنا کارخانہ لگاؤ اور خوب منافع کماو.
ہوا یوں کہ اس بچارے نے اپنے عزیز رشتہ داروں سے اچھی خاصی رقم ادھار لی جو اپنی ساری جمع پونجی تھی سب لگا کر اپنی مشینیں لگا لیں.
اب ان کو اپریشنل کرنے کے لیے مزید بنک لون لیا .
اور پھر بغیر کاسٹ پلاننگ اور تجربہ کار ٹیم کے ہی نا او دیکھا نہ تاؤ دیکھا
پروڈکشن شروع کر دی ,
بس جی اب میں فیکٹری مالک بن گیا ہوں. اب میرے پاس اچھی گاڑی ہونی چاہئے گاڑی بھی لے لی.
اور اگے مارکیٹ میں اپنی سیل کا دائرہ بڑہا دیا .
ہوا یوں کہ اس نے بغیر کاسٹ چیک کیے نقصان کے ساتھ سیل اس خوش فہمی میں کئ کہ اب تو میرا اپنا کارخانہ لہذا اب مجھے جس ریٹ پر پہلے میں کارخانوں سے خرید رہا تھا میں بھی اسی طرح ہول سیلر کو دیتا ہوں.
اس کا نتیجہ یہ ہوا آج وہ قرضے میں ڈوبا ہوا اسکا سب کچھ فیکٹری جائداد سب اسی نقصان کی نظر ہو گیا
جب وہ تجارت کر ہا تھا ادھر سے مال لے کر اپنا منافع رکھ کر سیل کر رہا تھا اچھا خاصہ
تھا .
جیسے ہی مینو فیکچر بنا نقصان اٹھایا
ہر کوئی مینوفیکچرنگ نہیں کرسکتا
لیبر کے نخرے کاریگریوں کا انتظام ان کے نخرے ان کی ڈیمانڈ
فیکٹری کے انتظامیہ امور اتنے آسان نہیں جتنے ہمیں نظر آتے ہیں
 
کارخانہ والے کوہزاروں مسائل کا سامنا کرنا ہوتا پرچیز سے لے کر سیل تک اور پھر ریکوری تک
 
مینوفیکچرنگ کے نقصان کا اسباب یہ ہوے
1= علم کی کمی. علم سے مراد مینو فیکچرنگ کا علم ہے
اگر میں ادھر لکھنا چاہوں تو ہزاروں عوامل ہیں جن میں سے اس پوسٹ میں آپ کے سامنے چند کا ذکر کرتا ہوں.
میٹریل کاسٹ
رینٹ
بجلی کابل
گیس
ٹرانسپورٹ
انٹرنیٹ
سیلری
ریپرنگ
مارکیٹنگ
آفس کے دیگر چارجیز
ویسٹ
یہ سارے ایکپینس اکٹھے کر کہ ان میں مزید 30%
ایکسٹرا شامل کر کے پھر ریٹ نکلنا اس کے بعد سیل کس عمل ہوتا ایسے نہیں کہ ایک بندہ وہی ایٹم 100 کی سیل کر رہا ہے تو اپ بھی اسے ہی سیل کرو گے
پہلے اپنے اخراجات کو مینج کرنا سیکھو .
کیسی مشورہ پر ہی کام شروع کر دینا کوئی عقل مندی نہیں.
میرا تو یہی مشورہ ہے کہ ٹریڈنگ کی جائے
اس میں آپ کو کم از کم یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ میں نے فلاں چیز اتنے کی لی ہے اخراجات نکال کر اتنے کی سیل کرنی ہے
اب بات تو کافی لمبی ہے اپنی مصروفیت کی وجہ سے ادھر اجازت چاہتا ہوں.
اللہ نگہبان۔مزید تفصیل اگلی قسط میں
اعجاز احمد
پرچیز اینڈ مارکٹنگ ایکسپرٹ
03452216855

0

User Rating: 4.55 ( 2 votes)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button