دیپالپور:میاں امجد وٹو ایڈووکیٹ کا قاتل صدی احمد پولیس مقابلہ میں ہلاک

 

دیپالپور پولیس اور ڈاکؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ سابق صدر دیپالپور بار ایسوسی ایشن معروف قانون دان میاں محمد امجد وٹو ایڈووکیٹ کا قاتل صدی شیخ ہلاک پولیس کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور کی پولیس معمول کے مطابق گشت پر تھی تین کس نا معلوم مشکوک افراد جو موٹر سائیکل پر سوار تھے پولیس نے موٹر سائیکل روکنے کی کوشش کی تو مشکوک افراد نے موٹر سائیکل پھینک کر بھاگتے ھوۓ پولیس پر فائرنگ شروع کردی فائرنگ کرنے والوں کی اپنی ہی فائرنگ سے ان کا ایک ساتھی شدید زخمی ھو گیا باقی دو ڈاکو فائرنگ کرتے ھوۓ فرار ھوگئے زخمی ڈاکو کو علاج کی غرض سے .ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپال پور منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ھوۓ راستے میں دم توڑ گیا ہلاک ڈاکو کی شناخت صدی شیخ سکنہ املی موتی کے نام سے ھوئی ہلاک ھونے والا ڈاکو رواں ماہ سنٹرل جیل ساہیوال سے مفرور ھوا تھا دہشت اور خوف کی علامت صدی شیخ ۔ اوکاڑہ ۔ ساہیوال ۔ اور ۔لاھور کی پولیس کو بھی متعدد مقدمات میں مطلوب تھا اور چار بے گناہ افراد کو قتل بھی کر چکا تھا جس میں معروف قانون دان میاں محمد امجد وٹو کا قتل بھی شامل ھے ہلاک ھونے والے ڈاکو صدی شیخ کے باقی دو نا معلوم ساتھیوں کی تلاش جاری ھے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ عمر سعید ملک نے خطرناک مجرم صدی شیخ کی ہلاکت پر دیپالپور پولیس کو شاباش دیتے ھوۓ تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا
نیوز دیپالپورپولیس مقابلہ میں ملزم کے پار ہونے کی خبر پر علاقہ کی سماجی شخصیات کا ڈی پی او اوکاڑہ اور پولیس مقابلہ میں شامل۔پولیس ملازمین کو خراج تحسین۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button