یوٹیلٹی سٹوز میں سیاسی بھرتیوں اور کرپشن کی وجہ سے قومی خزانے پر بوجھ  بن چکے ہیں

یوٹیلٹی سٹورز کے قیام کا مقصد عوام کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی ہے یوٹیلٹی سٹور کا قیام منگائی سے ستائی عوام کے لیے عمل میں لایا گیاتھا تاکہ نفع خور عوام کا خون نہ چوس سکیں مگر جب وہ یوٹیلٹی سٹور پر چیزوں کی خریداری کے لیے جاتے ہیں تو اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بھی عام مارکیٹوں سے زیادہ ہوتیں ہیں چیزوں کے نرخ زائد ہونے پر یوٹیلٹی سٹورز عوام کی نظر میں اپنی افادیت کھونے لگے ہیں

سیاسی بھرتی اور کرپشن یوٹیلٹی سٹورز قومی خزانے پر بوجھ

یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ حکومت کے نمائندوں کی عدم توجہ سے اپنی مرضی کے مطابق اشیاء خوردونوش کی قیمتیں لگا رہے ہیں جبکہ بیشتر یوٹیلٹی سٹورز اور فرنچائز سنٹرز کی انتظامیہ نے چینی اور دیگر سستی اشیاء ہوٹلوں اور اپنے منظور نظر افراد پر فروخت کرنا شروع کر دی ہیں ملک بھر میں سر کاری طور پر قائم کر دہ یوٹیلیٹی سٹورزپر مہنگائی کا توڑ ثا بت ہو نے کی بجائے عام بازاروں کی نسبت زیادہ مہنگے ثابت ہو رہے ہیں جس کے پیش نظر صارفین کی بڑی تعداد نے تو یوٹیلیٹی سٹوروں سے منہ ہی موڑ لیا ہے ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں سیاسی طور پر بھرتی کئے گئے 14ہزار ملازمین کی فوج کام کر رہی ہے جسکی وجہ سے ادارہ خسارے میں چل رہا ہے اور ادارے کے خسارے میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اس کے علاوہ یوٹیلٹی سٹورز پر کرپشن بھی ہو رہی ہے اور گزشتہ5سالوں کے دوران یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن میں مجموعی طور پر 3490ملازمین کرپشن اور دیگر بے قاعدگیوں میں ملوث پائے گئےمنافع بخش ادارے لوٹ مار اور سیاسی بھرتی کی وجہ سے قومی خزانے پر بوجھ بن چکے ہیں۔

User Rating: 4.35 ( 1 votes)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button